ایران کے وزیر خارجہ اپنے فرانسیسی ھم منصب کی دعوت پر جی سیون سربراھی اجلاس کے مقام پر پھنچ گئے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس خبر کی تصدیق کرتے ھوئے لکھا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جان ایوے لودریان نے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کو جی سیون سربراھی اجلاس میں آنے کی دعوت دی ۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کے اس اقدام کا مقصد ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فون پر ھونے والے مذاکرات کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔
عباس موسوی کے ٹوئیٹ میں کھا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جی سیون اجلاس کے مقام پر موجود ہیں تاھم وہ کسی بھی امریکی عھدیدار یا امریکی وفد سے ملاقات نھیں کریں گے۔
سات صنعتی ملکوں کے گروپ، جی سیون کا پینتالیسواں سربراھی اجلاس فرانس کے تفریحی شھر بیارٹس میں جاری ہے جس کی صدارت فرانس کے صدر امانوئیل میکرون کر رھے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ جی سیون سربراھی اجلاس کے مقام پر پھنچے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 501