ڈونلڈ ٹرمپ نے کھا ہے کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انھیں نبھایا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی امریکی کونسل کی نیشنل سمٹ میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ امریکی صدر کی حیثیت سے اسرائیل کا سب سے ھمدرد اور بھترین دوست میرے سوا کوئی اور نھیں رھا ھوگا۔
امریکی صدر کا کھنا تھا کہ میں نے اسرائیل سے جو وعدے کیے انھیں نبھایا اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا کٹھن کام بھی میری صدارت میں ھوا جس پر مخالفین کے ساتھ ساتھ میرے اپنے بھی ناقد ھوگئے تھے لیکن میں نے کسی کی پرواہ نھیں کی۔
ٹرمپ نے اپنے دعوے پر زور دیتے ھوئے کھا کہ مجھ سے پھلے تمام ھی امریکی صدور نے اسرائیل سے محض زبانی وعدے کیے اور کسی ایک بھی وعدے کو پورا نھیں کیا کیوں کہ وہ سب خوف زدہ لوگ تھے اور میں وعدے پورے کرنے والا صدر کھلایا جانا چاھتا ھوں۔
واضح رھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عھدہ سنبھالتے ھی اپنے انتخابی وعدے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر کام کرنا شروع کیا تھا اور دسمبر 2017 کو امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے متنازع فیصلے کا اعلان بھی کیا تھا جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔
اسرائیل سے جو وعدے کیے انھیں نبھایا: امریکی صدر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 312