www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

906306
شمالی کوریا نے سوھائے سیٹلائٹ سائٹ سے انتھائی اھم میزائل تجربہ کرلیا جبکہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پیونگ یانگ نے اس سائٹ کو غیر فعال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے سی این اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا سے معطل ھونے والے جوھری مذاکرات کی ایک سالہ معیاد ختم ھونے سے قبل ھی تجربہ کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے اس تجربے کو انتھائی کامیاب قرار دیا ہے لیکن تجربے کی نوعیت اور صلاحیت کے حوالے سے وضاحت نھیں کی گئی۔
جوھری ماھرین کا کھنا ہےکہ بظاھر ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے راکٹ انجن کا تجربہ کیا اور میزائل کا تجربہ نھیں ہے کیونکہ میزائل تجربے کا پڑوسی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان عام طور پر فوری سراغ لگا لیتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر کا کھنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اسلحے کی تخفیف پر مذاکرات اب ختم ھوچکے ہیں اور واشنگٹن کے ساتھ طویل مذاکرات کی ضرورت نھیں ہے۔
یاد رھے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان میزائل تجربوں کے حوالے سے اھم ملاقاتیں ھوئی تھیں تاھم وہ نتیجہ خیز ثابت نھیں ھوئی تھیں ۔

Add comment


Security code
Refresh