www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902591
تھران کے مھرآباد ایئر پورٹ پر امریکی جیل سے رھائی پانے والے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے استقبالیے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کھنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں کی علمی ترقی اور کامیابیاں دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بنی ھوئی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکیوں نے ڈاکٹرسلیمانی کو بارھا پیشکش کی کہ وہ ایران واپس جانے کے بجائے امریکہ میں رھنا قبول کرلیں تو انھیں چھوڑ دیا جائے گا لیکن اس وطن پرست سائنسدان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
امریکی جیل سے رھا ھونے والے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی نے وطن واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے.
مسعود سلیمانی نے کھا کہ جب میں امریکہ میں سائنسی موضوعات کے بارے میں بات کرتا تھا تو امریکی پولیس، جیلرز اور جج ناراض ھوتے تھے.
ایرانی سائنسدان نے کھا کہ جب میں جیل میں تھا تو امریکی حکام نے دوسرے قیدیوں کو بتایا تھا کہ وہ ایک دھشتگرد ہے لیکن قیدی ان کی اس بات کو قبول نھیں کرتے تھے۔ انھوں نے کھا کہ امریکہ کا ھدف ایرانی عوام ہے اور وہ ایران کا دشمن نمبر ون ہے.
انہوں نے اپنی رہائی کیلئے رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اورعدلیہ کی کاوشوں اور کوششوں کا شکریہ ادا کیا.
ڈاکٹر سلیمانی کی رھائی کے ساتھ ھی ایرانی حکومت نے ایران میں گرفتار چینی نژاد امریکی جاسوس ژائو ونگ کو سوئٹزرلینڈ کے حکام کے حوالے کردیا.
واضح رھے کہ مسعود سلیمانی امریکی جیلوں میں 15 مھینے تک غیرقانونی طور پراسیر رھنے کے بعد گزشتہ رات ایرانی وزیر خارجہ کے ھمراہ ایک خصوصی طیارے میں تھران پھنچے.
یاد رھے کہ 22اکتوبر 2018 کو مسعود سلیمانی ایک پروفیسر اور اسٹیم سیل کے محقق کی حیثیت سے امریکہ روانہ ھوئے تھے مگر ویزے کے باوجود شکاگو کے ھوائی اڈے پر بلا وجہ انھیں گرفتار کرکے آٹلانٹا "دیتون" جیل میں منتقل کردیا گیا.

Add comment


Security code
Refresh