ھندوستان میں بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ھندو مھاسبھا نے نظرثانی کی اپیل دائر کردی ہے۔
ھندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق انتھا پسند ھندو نتظیم اکھل بھارتیہ ھندو مھاسبھا کی جانب سے وشنو شنکر جین ایڈو کیٹ نے پیر کو سپریم کورٹ میں بابری مسجد تنازعے میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی۔ اس اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں سنی وقف بورڈ کو پانچ ایکڑ زمین دینے کے حکم کی مخالفت کی گئی ہے ۔
اکھل بھارتیہ ھندو مھاسبھا کی اپیل میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے وہ تبصرہ ھٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس میں بابری مسجد کے انھدام کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
اس سے پھلے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسلم فریقوں کی جانب سے بھی ، فیصلے پر نظرثانی کی چھے اپیلیں دائر کی جاچکی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ھندوستانی سپریم کورٹ نے نو نومبر کو اپنے فیصلے میں بابری مسجد کی زمین ھندو فریق کو دینے اور مسلمانوں کو مسجد بنانے کے لئے پانچ ایکڑ زمین دینے کا حکم صادر کیاتھا ۔
مسلم فریقوں کا کھنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ میرٹ اور ثبوتوں کی بنیاد پر نھیں بلکہ آستھا یعنی عقیدے کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ھندو مھاسبھا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 273