ایران کے وزیرصنعت و معدن و تجارت نے کھا ہے کہ ایران اور عمان کی اقتصادی توانائیاں دونوں ملکوں کو علاقے کے ایک بڑے تجارتی بلاک میں تبدیل ھوسکتی ہیں۔
ایران کے وزیر صنعت و معدن و تجارت رضا رحمانی نے ایران کے ایوان تجارت میں ایران اور عمان کی تجارتی کانفرنس میں اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ عمان افریقی ملکوں کے لئے ایرانی مصنوعات کی برآمدات کےلئے ایک اچھا مرکزثابت ھوسکتا ہے کھا کہ ایران بھی وسطی ایشا اور روس سے عمان کی ضرورت کی اشیا کی ٹرانزٹ کا بھترین ذریعہ بن سکتا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ایران میں عمان کے تجارتی وفد کی موجودگی جو گذشتہ چند برسوں کے دوران ایران کادورہ کرنے والے بڑے اقتصادی وفود میں سے ایک ہے اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ عمان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔
عمان کے وزیر صنعت و تجارت علی بن مسعود السندی نے بھی گذشتہ برسوں کے دوران ایران اور عمان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران مختلف میدانوں میں اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاھتا ہے۔
ایران کے ایوان تجارت کے سربراہ غلام حسین شافعی نے بھی ایران اور عمان کی تجارتی کانفرنس میں کھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر سے زیادہ ھوگیا ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں کافی بھتری آئی ہے۔
انھوں نے کھا کہ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے لئے بینکنگ تعلقات بھت ھی اھم ہیں اور عمان و ایران کو چاھئے کہ وہ اس معاملے کو اپنی ترجیحات میں قرار دیں۔
ایران اور عمان کے تجارتی تعلقات کی توسیع پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 295