www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

739561
عراقی وزارت خارجہ نے بغداد میں برطانیہ فرانس اور جرمنی کے سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔
عراقی وزارت خارجہ ان تینوں یورپی ملکوں کے مشترکہ بیان پر احتجاج کرتے ھوئے کھا ہے کہ عراق کے مستعفی وزیراعظم عادل عبدالمھدی سے ملاقات کے بعد برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کا مشترکہ بیان عراق کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت ہے اور یہ سفارتی تعلقات کے منافی ہے -
عراقی وزارت خارجہ نے کھا ہے کہ ان تینوں ملکوں کے سفیروں کا مشترکہ بیان عراقی وزارت خارجہ کی ھم آھنگی کے بغیر جاری ھوا ہے - عراقی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے سفیر کو بھی طلب کرلیا ہے -
واضح رھے کہ برطانیہ فرانس اور جرمنی کے سفارتخانوں نے ایک مداخلت پسندانہ بیان جاری کرکے عادل عبدالمھدی سے کھا ہے کہ وہ مظاھرین کی جان کی سلامتی کو یقینی بنائیں –
تین یورپی ملکوں کے سفارتخانوں نے عراقی وزیراعظم سے کھا ہے کہ وہ مظاھرین کے قتل عام کے بارے میں فوری طور پر ضروری تحقیقات انجام دیں اور جو لوگ اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں انھیں سزا دیں -

Add comment


Security code
Refresh