شام کے صدر بشار اسد نے اپنے ملک کے مستقبل کو تابناک قرار دیتے ھوئے کھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کوششیں ناکام ھوگئی ہیں۔
اطالوی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ھوئے صدر بشار اسد نے دھشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اس جنگ سے ھمیں بھت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔
انھوں نے امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کو شام میں بدامنی اور دھشت گردی کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ھوئے کھا کہ شامی فوج نے اس جنگ میں عظیم کامیابی حاصل کرلی ہے۔
شام کے صدر نے کیمیائی ھتھیاروں کے استعمال کے مغربی الزامات کو کذب محض قرار دیتے ھوئے کھا ھم نے کبھی بھی عام تباھی پھیلانے والے ھتھیاروں کا استعمال نھیں کیا۔
انھوں نے شام میں دھشت گردی کے حامیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ھوئے کھا کہ ملک کی لڑائیوں میں الجھے فریقوں کی تعداد زیادہ ھونے کے باعث سیاسی صورتحال کافی پیچیدہ ہے اور بعض بیرونی قوتیں اس جنگ کو مزید طول دینے کی کوشش کر رھی ہیں۔
شام کے صدر نے ملک میں کسی بھی قسم کی مذھبی، نسلی اور سیاسی جنگ کے امکان کو مسترد کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گردوں نے بیرونی طاقتوں کی مالی اور فوجی حمایت کے بل پر ملک کے بعض علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشیں ناکام ھوگئیں، صدر بشار اسد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 305