برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے شمالی آئرلینڈ میں علیحدگی کا ریفرنڈم دوبارہ کرائے جانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
قبل از وقت عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد وزیراعظم بورس جانس نے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹورجن کی جانب سے علاقے کی خود مختاری کے لیے ریفرنڈم دوبارہ کرائے جانے کے مطالبے کی کھل کر مخالفت کی۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر سے بات چیت کرتے ھوئے بورس جانسن نے اسکاٹ لینڈ کے عوام ، دوھزار چودہ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں برطانیہ سے علیحدگی کے خلاف ووٹ دے چکے ہیں لھذا وہ دوبارہ ریفرنڈم کرائے جانے کی حمایت نھیں کرسکتے۔
انھوں نے کھا کہ ھم سب کو دوھزار چودہ کے ریفرنڈم کے واضح اور شفاف نتیجے کا احترام کرنا چاھیے۔بورس جانسن نے بارہ دسمبر کو کرائے جانے والے قبل از وقت انتخابات کے نتائج کو بریگزٹ کی کامیابی قرار دیتے ھوئے کھا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی بلا چون و چرا انجام پائے گی۔
برطانیہ میں جمعرات کو ھونے والے قبل از وقت عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ھوگئی ہے اور وزیراعظم بورس جانس کی قیادت والی کنزرویٹیو پارٹی نے چھے سو پچاس کے ایوان میں تین سو چونسٹھ نشستیں حاصل کرلی ہیں۔
اسکاٹ لینڈ میں دوبارہ ریفرنڈم نھیں کراؤں گا، بورس جانسن
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 330