ترکی کے صدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ اپنے ملک میں امریکی اسٹرٹیجک فوجی اڈوں کوبند کر دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کےصدر رجب طیب اردوغان نے اپنے انٹرویو کے دوران کھا کہ اگر واشنگٹن نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا، تو ترکی اپنی سرزمین پر دو اھم اسٹریٹیجک فوجی اڈوں کو امریکا کے لیے بند بھی کر سکتا ہے۔
ان کا کھنا تھا کہ اگر ضروری ھوا تو ھم اِنجرلِیک اور کُوریچِک میں امریکا کے زیر استعمال دونوں اسٹریٹیجک فوجی اڈے بند کر دیں گے۔ واشنگٹن کے لیے ترکی میں ان دونوں فوجی اڈوں کی اھمیت بھت اھم ہے، کیونکہ دونوں اڈوں کو واشنگٹن اسٹرٹیجک مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
ترک صدر کا کھنا تھا کہ اگر امریکا نے ھمارے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے جیسا کوئی اقدام کیا، تو ھم بھی جواباﹰ اتنا ھی اھم فیصلہ کریں گے۔
واضح رھے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات میں کافی اختلافات پائے جاتے ہے، دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کی سب سے بڑی وجہ انقرہ کی طرف سے روس سے ایس 400 طرز کے فضائی دفاعی میزائل خریدنا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی کو کئی مرتبہ پابندیوں کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں تاکہ انقرہ کو کسی بھی طرح ماسکو سے ایس چار سو طرز کے مزید میزائل سسٹم حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ اس کے برعکس ترک حکومت کا موقف ہے کہ کسی بھی طرح اپنے روس کے ساتھ طے کردہ معاھدے سے پیچھے ھٹنے والی نھیں ہے۔
ترکی نے امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 307