صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نے پیر کے روز اپنے بیان میں کھا کہ صھیونی حکومت ان ممالک سے رابطے میں ہے جن کو خواب میں بھی نھیں دیکھا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صھیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو نے پیر کے روز کھا کہ موجودہ وقت میں اسرائیل ان ممالک سے رابطے میں ہے جن سے رابطے کے بارے میں ھم نے کبھی تصور بھی نھیں کیا تھا۔
انھوں نے اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک کے ایک پروگرام میں کھا کہ ھم ان ممالک سے رابطے میں ہیں جن کے ساتھ تعاون کے بارے میں ھم نے خواب میں بھی نھیں سوچا تھا، تمام ممالک اسرائیل کے ساتھ خفیہ اطلاعات میں تعاون کے خواھشمند ہيں۔
نتن یاھو نے دعوی کیا کہ اس وقت ھم سنھرے سیاسی، اقتصادی اور فوجی دور میں زندگی گزار رھے ہیں جس کا مشاہدہ اس سے پھلے تک کبھی نھیں کیا گیا۔
صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ ھمارا اصل مقصد ایران کے خطروں کا مقابلہ کرنا ہے اور ھم کو ماضی کے خطروں کی طرح اس خطرے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنا ھوگا، ھم اس ھدف کو حاصل کر سکتے ہیں اور ھم نے یہ ثابت کرکے دکھا بھی دیا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں شامل بحرین، متحدہ عرب امارات اور یمن کی مستعفی حکومت، جب سے سلمان بن عبد العزیز اور ولیعھد محمد بن سلمان اقتدار میں پھنچے ہیں تب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رھے ہيں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان، کبھی خواب میں بھی نھيں دیکھا کہ ان ممالک سے رابطے ھوں گے!
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 178