www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

011681
پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ھوگیا ہے۔
الیکشن کمیش آف پاکستان کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کے معاملے پر طویل مذاکرات اور میٹنگوں کے بعد آخرکار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ھوگیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں مزاری نے بتایا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سکندر سلطان راجا نئے چیف الیکشن کمشنر ھوں گے –
ان کا کھنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ھوں گے جبکہ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی رکن الیکشن کمیشن ھوں گے اور تینوں ھی نام اتفاق رائے سے طے پائے ہیں۔
اس سے پھلے اپوزیشن لیڈر شھبازشریف نے ایک ترمیمی فھرست حکومت کو ارسال کی تھی اور اسی کے بعد ھی الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پراتفاق ھوا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh