فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 27 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

010302
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کھنا ہے کہ شھید قاسم سلیمانی کی شخصیت کا تعلق صرف ایران سے نھیں بلکہ شھید سلیمانی کا مکتب اور نظریہ عالمی پھلو کاحامل ہے ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محسن کوھکن نے یورپی ممالک کی متضاد پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یورپی ممالک آزاد اور خود مختار نھیں ہیں اور وہ امریکہ کے زیر نظر ہیں اور یھی وجہ ہے کہ رھبر انقلاب اسلامی نے یورپی ممالک کی حکومتوں کو حقیر حکومتیں قراردیا کیونکہ وہ خود مختاری سے بے بھرہ ہیں۔
انھوں نے کھا کہ شھید قاسم سلیمانی کے طرفدار دنیا بھر میں موجود ہیں اور وہ سامراجی طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانے میں اھم کردار ادا کریں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے رکن کا کھنا تھا کہ شھید سلیمانی کے اندر انسانی، اخلاقی اور اسلامی خوبیوں کے ساتھ ساتھ شجاعت ، فداکاری، تدبیر اور اخلاص جیسی اھم خصوصیات بھی نمایاں تھیں ۔

Add comment


Security code
Refresh