ھندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی میں جمعرات کو 71 ویں یوم جمھوریہ کی فل ڈریس پریڈ کا راج پتھ پرانعقاد کیا گیا یہ پریڈ صبح وجے چوک سے 9 بجکر 50 منٹ پر شروع ھوئی اور لال قلعہ پر جاکر ختم ھوئی۔
ھندوستان کے زیرانتظام جموں وکشمیر اور لداخ میں یوم جمھوریہ کی تقریبات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جھاں جموں اور لیہہ میں ھونے والی سب سے بڑی تقریبات میں پھلی مرتبہ لیفٹیننٹ گورنرز گریش چندرا مرمو اور رادھا کرشنا ماتھر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے۔
جموں وکشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گزشتہ کئی ھفتوں سے جاری ہے جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر فوجی اھلکاروں کو ھائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
جموں کشمیر حکومت نے یوم جمھوریہ کی تقریبات میں سرکاری ملازمین کی شرکت کو لازمی و ضروری قرار دیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں باقاعدہ حکم نامے جاری کئے ہیں جن میں حکم عدولی کرنے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ دیا گیا ہے۔
ادھر مبصرین کا متذکرہ حکم ناموں کے بارے میں کھنا ہے کہ جموں کشمیر بالخصوص وادی کشمیر میں یوم جمھوریہ یا یوم آزادی کی تقریبات میں عام لوگوں کی طرف سے شرکت کرنے سے بائیکاٹ کرنا حکومت کی طرف سے اس نوعیت کے حکم نامے جاری ھونے کی بنیادی اور اصلی وجہ ہے۔
ھندوستان کے یوم جمھوریہ کے موقع پر کشمیر میں سکیورٹی سخت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160