کتائب اھل الحق کے کمانڈر نے کھا ہے کہ احتجاجی مظاھروں میں شرکت کرنے والی عراقی عوام نے پوری دنیا تک اپنا پیغام انتھائی واضح انداز میں پھنچا دیا ہے جبکہ عراقی عوام کا واحد پیغام یہ ہے کہ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نھیں!
عراق سے امریکی انخلاء کی خاطر دی گئی تمام عوامی رھنماؤں کی کال پر عراق میں وسیع پیمانے پر امریکہ مخالف احتجاجی مظاھرے اور ملین مارچ منعقد کئے گئے جن میں عراق سے امریکی افواج کے فی الفور انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔
کتائب اھل الحق کے کمانڈر قیس الخزعلی نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ احتجاجی مظاھروں میں شرکت کرنے والی عراقی عوام نے پوری دنیا تک اپنا پیغام انتھائی واضح انداز میں پھنچا دیا ہے جبکہ عراقی عوام کا واحد پیغام یہ ہے کہ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نھیں۔
قیس الخزعلی نے کھا کہ احتجاجی مظاھروں میں شرکت اور ان کی حمایت کرنے والوں، جن میں سرفھرست جناب سید مقتدی الصدر ہیں، کا ھم دل کی گھرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
دوسری طرف عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون پارلیمانی کمیٹی کے نمائندے نعیم العبودی نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ احتجاجی مظاھرے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق اُن کی امنگوں کو ظاھر کرتے ہیں۔
عراقی عوام کے مظاھروں کا واحد پیغام؛ عراق میں امریکیوں کیلئے کوئی جگہ نھیں!
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 130