فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Saturday, 27 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

980988
جمعے کے روز عراق کے تمام چھوٹے بڑے شھروں میں امریکا کے خلاف ملین مارچ نکالا گیا۔
غاصب امریکی فوجیوں کے خلاف ھونے والے عراقی عوام کے ملین مارچ میں مختلف بینروں اور پوسٹروں کے ساتھ عراق کے تمام طبقے اور مکتب فکر کے افراد موجود تھے۔
بھت سے پوسٹروں اور بینروں پر انگریزی میں "گو آؤٹ امریکا" لکھا ھوا تھا اور امریکی فوجیوں اور صدر ٹرمپ کو براہ راست مخاطب کرتے ھوئے عراق سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا تھا- بعض پوسٹروں اور بینروں پر امریکی صدر ٹرمپ کی ذلت آمیز تصویریں بنی ھوئی تھی۔
بعض پوسٹروں پر دھشت گرد گروہ داعش کے سرغنہ کی بھی تصویریں چھپی ھوئی تھیں اور ان پر امریکیوں کو مخاطب کرتے ھوئے لکھا ھوا ہے کہ : داعش کو تم نے جنم دیا ہے۔
بھت سے مظاھرین کفن پوش تھے اور ان کے ھاتھوں میں عراق کا پرچم اور ایسے بینر اور پلے کارڈز تھے جن پر ٹرمپ اور امریکی حکومت سے نفرت کا اظھار کیا گیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh