فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 24 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

604813
پاکستان میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے پیر کو اسلام آباد میں اس ملک کی سینیٹ کے چیرمین صادق سنجرانی سے ملاقات میں علاقے کے حالات کے بارے میں اسلامی جمھوریہ ایران کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ھوئے علاقے میں امن و ثبات کے فروغ میں مدد کے لئے تھران اسلام آباد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
صادق سنجرانی نے اس ملاقات میں ایران کی جانب سے فلسطین سمیت تمام مظلوم قوموں کی حمایت اور کشمیری مسلمانوں کے سلسلے میں تھران کے تعمیری موقف کو سراھا۔
ایران کے سفیر اور پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی اور پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے نیز علاقائی اور عالمی اداروں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔
اس ملاقات میں فریقین نے مختلف میدانوں میں ایران و پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ھوئے قانون سازی کے میدان میں باھمی تجربات سے استفادے پر آمادگی ظاھر کی۔

Add comment


Security code
Refresh