برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مقیم فوجی امور کے ایک ماھر نے افغانستان میں امریکی فوج کے طیارے کی تباھی کو افغانستان میں گزشتہ پانچ سال کے دوران امریکا کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
ڈیفنس وان نامی ویب سائٹ کے تجزیہ نگار جوزف ڈمپسی نے اس واقعے پر اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی طیارے کی سرنگونی، حالیہ برسوں کے دوران افغانستان میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی نقصان سمجھا جاتا ہے۔
برطانوی تجزیہ نگار کا کھنا تھا کہ طیارے کی سرنگونی میں ھلاکتوں کی تعداد کی تائید نھیں کی جاسکتی لیکن گزشتہ پانچ سال کے دوران افغانستان میں امریکا کا یہ سب سے بڑا فوجی نقصان ہے۔
امریکی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقے میں ایک طیارے کی سرنگونی کے بارے میں تحقیقات کر رھی ہے۔
سوشل میڈیا پر حادثے سے متعلق جاری ھونے والی فوٹیج سے اندازہ ھوتا ہے کہ یہ طیارہ ای الیون قسم کا تھا جیسے امریکی فوج افغانستان میں جاسوسی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
اس سے پھلے آمدہ خبروں میں کھا گیا تھا کہ افغانستان کی قومی ایئر لائن آریانا کا مسافر طیارہ غزنی میں گر کر تباہ ھوگیا ہے تاھم افغانستان کے شھری ھوابازی کے ادارے نے اس کی تردید کردی تھی۔
طالبان کے ترجمان نے مذکورہ طیارے کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ھوئے دعوی کیا کہ طیارے میں سوار متعدد اعلی افسران سمیت تمام امریکی فوجی اھلکار ھلاک ھوگئے ہیں۔
امریکی فوجی طیارے کی تباھی، سب سے بڑا نقصان ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 169