اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کھا ہے کہ ایرانی عوام کا اتحاد امریکی سازشوں کی ناکامی کا عامل ہے۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو صوبائی گورنروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ امریکہ، ایٹمی سمجھوتے سے باھر نکلنے اور سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم کو شھید کرنے کے بعد ایران کو تنھا کرنا چاھتا تھا۔
صدر حسن روحانی نے علاقے میں ایران کی اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ دشمن، ایران کی اقتصادی ترقی اور عوام کی طاقت دیکھ کر ایرانی عوام کی معیشت، امن و چین اور اتحاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رھا ہے۔
صدر حسن روحانی نے اکیس فروری کو پارلیمنٹ کے گیارھویں دور کے انتخابات کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا کہ مختلف میدانوں میں ملت ایران کی موجودگی، اسلامی جمھوریہ ایران کی دائمی طاقت کا عامل رھی ہے۔
ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ اسلامی جمھوریہ ایران میں ون پارٹی سسٹم نھیں ہے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے نظام میں تمام پارٹیاں اور عوام کے مختلف طبقات انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔ایران میں گیارھویں دور کے پارلیمانی انتخابات اکیس فروری دوھزار بیس کو ھوں گے۔
قومی اتحاد نے امریکی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے، صدرحسن روحانی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 160