www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

504313
ایران کا کھنا ہے کہ سعودی عرب، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں امریکا کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی میڈیا کے ساتھ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے حالیہ انٹرویو پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے تاکید کی کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے امریکا کے جرائم میں سعودی عرب برابر کا شریک ہے۔
سید عباس موسوی نے کھا کہ چونکہ سعودی عرب خود کو داعش اور دھشت گرد گروھوں کا باپ سمجھتا ہے اسی لئے سمجھتا ہے کہ امریکی صدر کے ھاتھوں سردار محاذ استقامت کی شھادت، دھشت گرد گروھوں اور دھشت گرد حکومتوں کی سیکورٹی کا سبب بنے ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کا کھنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے ایک قتل کو اپنا قانونی دفاع قرار دیا ہے، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
سید عباس موسوی نے کھا کہ میزبان ملک کی ھماھنگی کے بغیر امریکا کی دھشت گرد فوج کے ھاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، عراق اور تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور سعودی عرب اس کی حمایت کرکے ٹرمپ کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

Add comment


Security code
Refresh