سعودی عرب نے ایسے میں امریکی دھمکی کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا کہ جب پوری دنیا میں اس شرمناک ڈیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ھوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ ڈیل آف سینچری پیش کرنے اور فریقین کے درمیان امریکی سرپرستی میں مذاکرات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ھوئے ٹرمپ کی کاوشوں کو سراھا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔
سعودی وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کھا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا نے ڈیل کے حوالے سے امریکی صدر کی کاوشوں کو سراھا ہے اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کی جانے والی تمام مثبت اور جامع کاوشوں کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
واضح رھے کہ سعودی عرب نے ایسے میں امریکی دھمکی کے سامنے سر تسلیم خم کر لیا کہ جب پوری دنیا میں اس شرمناک ڈیل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ھوا ہے اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے واضح لفظوں میں کھا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے کو ھزار بار مسترد کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے امریکی صدر کے منصوبے کی حمایت سے اب واضح ھو گیا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے سامنے بے بس ہے اور جو امریکہ کہے بے چوں و چرا اسے تسلیم کرتا ہے۔
سعودی عرب امریکی دھمکی سے خوفزدہ، سینچری ڈیل کی حمایت کا اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 158