www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

458185
چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو بتیس تک پھنچ گئی ہے۔
چین کے نیشنل ھیلتھ کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد ایک سو بتیس ھوگئی ہے جبکہ چھے ھزار افراد اس وائرس کا شکار ہیں اور تقریبا سو افراد کا علاج ھوچکا ہے۔
اس سے پھلے کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد ایک سو سات بتائی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق تقریبا نوھزار دو سو بتیس افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ھونے کا شبہ ہے جن میں سے ایک ھزار دوسو انتیس کی حالت نازک ہے۔ زیادہ تر مریضوں کا تعلق صوبہ ھوبی کے شھر ووھان سے ہے۔
رپورٹوں کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اکانوے افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور ایک شخص ھلاک ھوچکا ہے۔ کورونا وائرس گذشتہ برس چین کے شھر ووھان میں فروخت ھونے والی سمندری خوراک کی منڈی سے شروع ھوا اور اس وقت چین کے تیس صوبوں کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا، تھائیلنڈ، جنوبی کوریا، جاپان، کینیڈا اور فرانس سمیت دنیا کے چودہ ملکوں تک جا پھونچا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh