www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

402865
ایران کے صدر نے فلسطین سے متعلق ناپاک امریکی و صھیونی سینچری ڈیل کو صدی کا سب سے منفورترین منصوبہ قرار دیا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے فلسطین کے خلاف سینچری ڈیل نامی امریکی و صھیونی سازش پر رد عمل دکھاتے ھوئے ایک توئیٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ اس قدر احمقانہ اقدامات اب کافی ہیں، یہ صدی کا منفورترین منصوبہ ہے۔
اس قبل وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی سینچری ڈیل کو جھنم کو لے جانے والی ایک شاھراہ سے تعبیر کیا تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کے روز صھیونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاھو کے ساتھ مل کر فلسطین سے متعلق سینچری ڈیل نامی ایک ناپاک اور اشتعال انگیز منصوبے کی رونمائی کی تھی اس ناپاک اور منفورترین منصوبے کو فسلطینی قوم کے حقوق کی پامالی کے لئے، صھیونی حکومت اور سعودی عرب جیسی بعض رجعت پسند حکومتوں کے ساتھ مل کر امریکہ کی دھشتگرد حکومت نے تیار کیا تھا اس منصوبے کے تحت فسلطین میں صرف غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین کے باقیماندہ مغربی کنارے کا حصہ شامل ھوگا۔
اس کے ساتھ ھی اس منصوبے میں ترک وطن کر جانے والے فلسطینی پناہ گزینوں سے ان کی وطن واپسی کے مسلمہ حق کو بھی چھین لیا گیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh