اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ داعش کو بدستور مالی مدد مل رھی ہے اور یہ مشرق وسطی اور دنیا کی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی کونسل نے اپنی رپورٹ میں مشرق وسطی میں داعش کے دوبارہ طاقتور ھونے اور مغرب میں پھر سے حملے کرنے کے منصوبے بنانے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔
گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ تازہ اطلاعات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش پھر سے طاقتور ھو رھا ہے اور وہ نئے عناصر کو بھرتی کرنے کی کوششیں کر رھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپنے عناصر کو آزاد کرانے کے لئے داعش تازہ حملے کر سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں داعش کی مالی امداد کی جانب اشارہ کرتے ھوئے لکھا گیا ہے کہ یہ دھشت گرد گروہ شدید شکست کے باوجود بدستور اپنی بقا کی جنگ لڑ رھا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ھلاکت کے بعد ابو ابراھیم الھاشمی القریشی اس کا جانشین بنا اور وہ دھشت گرد گروہ داعش کا اھم عنصر سمجھا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ممکن نھیں ہے کہ داعش کی حکمت عملی اور اھداف میں تبدیلی ھو۔
اقوام متحدہ کی رپوٹ میں آیا ہے کہ داعش کے غیر ملکی عناصر بدستور تشویش کا سبب ہیں اور 40 ھزار غیر ملکی عناصر میں آدھے یا دو تھائی ابھی بھی زندہ ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شھادت کے بعد، داعش پھر طاقتور ھو رھا ہے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 154