برطانوی پارلیمنٹ کے ایک سو تینتیس ممبران پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے سینچری ڈیل نامی امریکی صھیونی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔
برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اس بیان میں وزیراعظم بوریس جانسن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے سینچری ڈیل کو مسترد کردیں۔
اس بیان پر دستخط کرنے والے ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کو ملت فلسطین کے حقوق اور بین الاقوامی قوانین پر کاری ضرب قرار دیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ سینچری ڈیل نے مذاکرات کی بحالی کے لئے کوئی منطقی اصول فراھم نھیں کیا ہے بلکہ قیام امن کے مواقع کم کردیئے اور بین الاقوامی قوانین کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران نے اپنے بیان میں مزید کھا ہے کہ سینچری ڈیل کی ایسے وقت میں رونمائی ھوئی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ھاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کو ڈھائے جانے سے فلسطینی عوام کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور انھیں دربدری اور بےسروسامانی کا سامنا ہے۔
133 برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے سینچری ڈیل کی مخالفت کر دی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 144