www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

968455
چین کی وزارت خارجہ نے کھا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مسائل کے مد نظر امریکا مدد کے بجائے ایسے اقدامات کر رھا ہے جس سے خوف کا ماحول پیدا ھو رھا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جن ینگ نے کھا کہ امریکا پھلا ملک ہے جس نے اپنی سفارتی ٹیم کو چین سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے اور چین سے سفر کرنے والوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کھنا تھا کہ ان سب اقدامات سے خوف مزید بڑھے گا۔ انھوں نے کھا کہ چین کو امید ہے کہ دنیا کے ممالک ایسے فیصلے کریں گے جو مناسب اور سائنس پر مبنی ھوں گے۔
واضح رھے کہ چین میں کورونا وائرس سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد بڑھ کر 360 ھوگئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh