www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

903562
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کھا ہے کہ یورپی یونین نے ابھی تک ڈسپیوٹ میکانیزم کو فعال نھیں کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کھا کہ ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ پالیسی انچارج کے نام چودہ صفحات پر مشتمل ایک خط میں ان کے دلائل پر اعتراض کیا ہے۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی انچارج جوزف بورل کے دورہ تھران کی جانب اشارہ کرتے ھوئے انھوں نے کھا کہ ایران ، یورپی یونین کی جانب سے ایٹمی سمجھوتے میں کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے اور اس سمجھوتے سے امریکہ کے یکطرفہ طور پرباھر نکلنے سے بھت ناخوش ہے۔
سید عباس موسوی نے ایران اور سوئیزرلینڈ کے درمیان انسان دوستانہ چینل شروع کرنے کی یاد دھانی کراتے ھوئے کھا کہ ایران، انساندوستانہ چینل کے عنوان سے کسی طریقہ کار کو تسلیم نھیں کرتا اور تاکید کرتا ہے کہ غذاؤں اور دواؤں پر کبھی بھی پابندی نھیں ھونا چاھئے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسٹیکس کی تازہ ترین صورت حال کے سلسلے میں کھا کہ یہ سسٹم یورپ کی جانب سے کئے گئے گیارہ وعدوں پر عمل درآمد کا مقدمہ تھا تاھم وہ اس پر عمل درآمد شروع کرنے کے لئے بدستور وائٹ ھاؤس کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh