ایران کی عدلیہ نے کھا ہے کہ وہ ناپاک امریکی و صھیونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت کرے گی -
ایوان نمائندگان میں ریاست کلراڈو سے ڈیموکریٹ رکن جیسن کراؤ نے سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی کارروائی کے اجلاس میں شریک ھوکر سینیٹروں سے کھا کہ سینیٹ کے ارکان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کو قصور وار قرار دیتے ھوئے انھیں ان کے عھدے سے برطرف کردیں ۔
امریکی ایوان نمائندگان میں انٹیلیجینس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شیف نے بھی سینیٹ میں کھا کہ ٹرمپ نے آئین کی پاسداری اور اس کے دفاع کے بارے میں جو حلف اٹھایا تھا اس سے انھوں نے خیانت کی ہے -
ایڈم شیف نے سینیٹ کے ارکان سے کھا کہ وہ مواخذے کے دونوں بلوں کے حق میں ووٹ دیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کو قصور وار قرار دیتے ھوئے انھیں ان کے عھدے سے برطرف کردیں ۔
سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی اکیس جنوری سے شروع ھوئی ہے - ٹرمپ کے خلاف اقتدار کا ناجائز استعمال اور یوکرین گیٹ اسکینڈل میں ملوث ھونے کا الزام ہے۔
سینچری ڈیل کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت کرنے کا ایرانی عدلیہ کا فیصلہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 150