فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Thursday, 18 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

796080
اسرائیل کے ایک اخبار نے مصر کے دار الحکومت قاھرہ میں سعودی ولیعھد بن سلمان اور صھیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو کے درمیان ملاقات کی کوششیں تیز ھونے کی اطلاع دی ہے۔
باخبر ذرائع نے صھیونی اخبار یسرائیل ھوم کو بتایا کہ واشنگٹن، تل ابیب، قاھرہ اور ریاض کے درمیان بھت زیادہ رابطے ھو رھے ہیں تاکہ مصر کے دار الحکومت قاھرہ میں سعودی ولیعھد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاھو کے درمیان ملاقات کا زمینہ فراھم کیا جا سکے۔
العربی الجدید اخبار نے یسرائیلی ھوم کے حوالے سے لکھا کہ امریکا کے وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم نے نتن یاھو سے بن سلمان کی ملاقات کرانے کے لئے کچھ مھینوں سے اپنے رابطے شروع کئے ہیں اور یہ کوشش کی جا رھی ہے کہ یہ ملاقات اگلے کچھ ھفتے کے دوران اور اسرائیل میں پارلیمنٹ کے کے انتخابات سے پھلے انجام پائے۔
اخبار لکھتا ہے کہ بنیامن سے بن سلمان کی ملاقات میں امریکا، مصر، متحدہ عرب امارات، سوڈان اور بحرین کے اعلی عھدیدار بھی شریک ھوں گے۔
اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات دو مارچ 2020 میں منعقد ھوں گے۔
اس سے پہلے کچھ عرب ذرائع ابلاغ نے صھیونی حکومت کی شرکت سے بحیرہ احمر کے علاقے میں اتحاد کی تشکیل کی خبر دی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh