www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

706604
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کھا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح میں کمی لانے کے بارے میں اظھار خیال کرنا، آئی اے ای اے کی ذمہ داری نھیں ہے۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے جو امریکہ کے دورے پر ہیں، امریکی تھینک ٹینک میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں آئی اے ای اے کا موقف پوری طرح غیرجانبدارانہ ہے اور وہ اس کی ذمہ داری اظھار خیال کرنا نھیں بلکہ یہ دیکھنا اور معائنہ کرنا ہے کہ ایران، ایٹمی سمجھوتے کا پابند ہے یا نھیں۔
رافائل گروسی نے کھا کہ آئی اے ای اے ایران کے ایٹمی پروگرام کی ایک ایک میلی گرام کی حد تک معائنہ کر رھا ہے اور ایران میں جو کچھ ھو رھا ہے اس پر نظر رکھے ھوئے ہے۔
رافائل گروسی نے امریکی اخبار فائنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ھوئے دعوی کیا کہ ایران نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کی سطح میں کمی لانے کے لئے اٹھائے جانے والے آخری اقدام کے بعد یورو نیئم کی پیداوار میں اضافہ نھیں کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh