پاکستان میں جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے اختتام کے کچھ ھی مھینوں بعد ایک بار پھر حکومت مخالف مظاھروں کا اعلان کردیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سےگفتگو کے دوران کھا کہ جمعیت اھل حدیث کے سربراہ ساجد میر سے ملک میں ایک آئینی اور منتخب حکومت کے قیام اور انیس مارچ کو لاھور میں آزادی مارچ کے بڑے اجتماع کے بارے میں مشاورت ھوئی –
مولانا فضل الرحمن کا کھنا تھا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ملک معاشی بحران کا شکار ہے اور ھم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں –
ان کا کھنا تھا کہ ھم ایک باصلاحیت اور ان کے بقول نمائندہ حکومت کے قیام کے لئے جد وجھد کررھے ہیں - مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ اس میں شک نھیں کہ بڑی جماعتوں کی بعض پالیسیوں کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم ہے جس کی وجہ سے حکومت کو فائدہ ھوا ہے لیکن ھم، سب کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کررھے ہیں –
انھوں نے کھا کہ ھم نے دوبارہ عوام کے درمیان نکلنے کا فیصلہ کیا ہے - انھوں نے کھا کہ تیئیس فروری کو کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے اور یکم مارچ کو اسلام آباد میں بھی قومی کنونشن کا انعقاد کریں گے تاکہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جاسکے -
مولانا فضل الرحمن کا حکومت مخالف مظاھروں کا پھر اعلان
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 188