www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

569644
دھلی کے اسمبلی انتخابات کے بعد عام آدمی پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کے امکان پر سخت تشویش کا اظھار کیا ہے ۔
دھلی کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد ایگزیٹ پولس میں جھاں ایک طرف عام آدمی پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت کی پیشین گوئی کی جارھی ہے وھیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں چھیڑ چھاڑ کے امکان پر سخت تشویش کا اظھار کیا ہے –
عام آدمی پارٹی کے مرکزی رھنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کا خدشہ ظاھر کیا ہے –
انھوں نے ویڈیو جاری رکھتے ھوئے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن اس واقعے کا نوٹس لے یہ ای وی ایم کس جگہ اتاری جارھی ہے جبکہ آس پاس کوئی سینٹر بھی نھیں ہے - ووٹنگ کے بعد اس طرح کی تصویریں سامنے آنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینر کیجری وال نے بھی ای وی ایم کی حفاظت سے متعلق پارٹی کے رھنماؤں کی میٹنگ کی تھی سنیچر کو دھلی کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد تقریبا سبھی ایگزیٹ پولس نے عام آدمی پارٹی کی واضح اکثریت سے جیت کی پیشین گوئی کی ہے –
دوسری طرف دھلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری اور دیگر پارٹی لیڈروں نے ایگزیٹ پولس کے اندازوں کو مسترد کرتے ھوئے کھا ہے کہ دھلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت یقینی ہے –
ایگزیٹ پولس کے سامنے آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی دھلی کے سبھی بی جے پی لیڈروں کی میٹنگ طلب کی اور کھا کہ ایگزٹ پولس کے اندازے کئی بار غلط ثابت ھوئے ہیں اور اس بار بھی یہ اندازے غلط ثابت ھوں گے -

Add comment


Security code
Refresh