حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کھا ہے کہ حزب اللہ ، امریکیوں سے استقامت کے کمانڈروں کے خون کا انتقام لینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی نے بغداد میں سپاہ قدس کے کمانڈر شھید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشدالشعبی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کے چھلم کی مناسبت سے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ اگر امریکی حکام ، ملت عراق کی مرضی کے برخلاف عراق میں باقی رھنے پر اڑے رھیں گے تو جان لیں کہ حزب اللہ عراق انھیں ملک سے باھر نکالنے کا عزم اور انھیں باھر نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک معاھدے کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور کھا کہ عراق کی نئی حکومت قومی اقتدار اعلی کے تحفظ اور ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے یا نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا کوئی بھانہ نہ دے اور امریکی فوجیوں کو باھر نکالنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد کرے۔
حزب اللہ عراق کی امریکہ سے انتقام لینے پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 185