محبت کے نام پر 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
آج کے دور میں محبت کے نام پر ویلنٹائن ڈے منانے کےاس تھوار کا آغاز مغربی ممالک سے ھوا جھاں غیرمسلم مادر پدر آزادی کے ساتھ رھتے ہیں اور فحاشی و عریانی اور جنسی بے راہ روی کو وھاں ھر طرح کا قانونی تحفظ حاصل ہے اور اس تھوار کے منانے کا انداز یہ ھوتا ہے کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بے پردگی و بے حیائی کے ساتھ میل ملاپ، تحفے تحائف کا لین دین سے لے کر فحاشی و عریانی کا کھلے عام یا چوری چھپے ارتکاب کیا جاتا ہے۔
علماء کا کھنا ہے کہ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تھواروں کی اجازت نھیں دیتا اور معاشرے کو بے راہ روی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔
ویلنٹائن ڈے مسلم نوجوانوں اور مسلم خواتین کے اخلاق تباہ کرنے اور انھیں اسلام سے دُور لے جانے کی گھری سازش ہے۔ اس لئے کہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا تھوار نھیں، مسلمان اللہ اور اس کے رسول کی محبت کیساتھ ساتھ اپنے والدین اور بھن بھائیوں سے محبت کریں۔
واضح رھے کہ ویلنٹائن ڈے 14 فروری کو منایا جاتا ہے۔
ویلنٹائن ڈے غیراسلامی اور اخلاق سوز مغربی تھوار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 260