ھزاروں فلسطینیوں نے غزہ کی پٹی میں سینچری ڈیل کے خلاف مظاھرے کئے۔
فلسطین کی ویب سائٹ الشرق کی رپورٹ کے مطابق ھونے والے مظاھرے سے خطاب کرتے ھوئے حماس کے رھنما ماھر صبرہ کا کھنا تھا کہ سینچری ڈیل قدس، فلسطینی قوم اور امت اسلامی کے خلاف ایک جنایت ہے اور ھم نہ فقط اسے قبول نھیں کرتے بلکہ کسی بھی طوراس پر عمل در آمد کی اجازت نھیں دیں گے۔
حماس کے رھنما ماھر صبرہ نے کھاکہ قدس، فلسطین کا دارالحکومت ہے اور رھے گا اور فلسطینی قوم اپنے اتحاد و یکجھتی سے امریکہ اور اسرائیل کی تمام سازسشوں کو ناکام بنا دے گی۔
انھوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ غرب اردن میں صھیونی غاصبوں سے مقابلہ کرنے کے لئے استقامتی محاذ کے مجاھدوں کیلئے رکاوٹیں کھڑی نہ کرے۔
واضح رھے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 جنوری 2020 کو نسل پرستانہ سینچری ڈیل کی رونمائی کی تھی۔
سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کے مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 197