www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301200
تھران کے خطیب جمعہ نے سینچری ڈیل کو امریکی صدر کے لئے ایک بڑی رسوائی قراردیا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ھفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں کھا کہ سینچری ڈیل نے عالم اسلام میں ایک نیا جوش و انقلاب پیدا کردیا ہے جو اس ناپاک امریکی اور صھیونی منصوبے کو ناکام بنادے گا۔
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ امریکا کے بے عزت صدر ٹرمپ کا منصوبہ جو فلسطینیوں کے گھروں کو صھیونیوں کے حوالے کرتا ہے ابھی سے ھی شکست سے دوچار ھوچکا ہے۔
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے ایران کے عنقریب پارلیمانی الیکشن کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ گیارھویں پارلیمنٹ ایسی ھونی چاھئے جو ایرانی عوام کے شایان شان ھو اور شھید قاسم سلیمانی کے خون سے بھرپور وفاداری کرے۔
انھوں نے عوام سے کھا کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو اغیار سے دل لگائے ھوئے ہیں۔ ایران کے پارلیمانی انتخابات آئندہ اکیس فروری کو ھوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh