www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

216113
بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رھنماوں نے آل خلیفہ کی حکومت کی جانب سے اس ملک کے عوام کے خلاف سرکوبگرانہ اقدامات کو ھولناک قرار دیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور رھنماوں نے کھا ہے کہ آل خلیفہ کی حکومت اپنے عوام سے ڈر اور خوف کی وجہ سے اس کوشش میں ہے کہ علاقے سے امریکہ کے نکلنے سے پہلے اپنے آپ کو غاصب صھیونی حکومت کے قریب تر کرے ۔
دوسری جانب بحرین کے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے رھنماوں نے اسی طرح تاکید کی کہ بحرین کے عوام کے انقلاب نے بحرین کی آل خلیفہ کی حکومت کے بھت سے اقدامات من جملہ عوام کو سرکوب کرنے کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کو ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔
واضح رھے کہ چودہ فروری دوھزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ھوا تھا جو اب تک جاری ہے۔
بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجھد کر رھے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بھیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نھیں آیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh