www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

271143
صوبہ سندھ کے ضلع نوشھرو فیروز میں فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شھناز انصاری جاں بحق ھوگئیں۔
فائرنگ کا یہ واقعہ نوشھرو فیروز کے گاؤں دریا خان مری میں پیش آیا جھاں شھناز انصاری اپنے قریبی عزیز کے چالیسیوں میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد شھناز انصاری کو شدید زخمی حالت میں پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ھوسکیں۔
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو زمین کے تنازعے پر جاری دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی شھناز انصاری خواتین کی مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی تھیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شھناز انصاری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh