www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

120251
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کے صدر کے ساتھ ھونے والی ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران دھشتگردوں کیخلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتا رھے گا۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے اتوارکو دمشق میں شام کے صدربشار اسد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں علی لاریجانی نے ادلب میں دھشتگردوں کیحلاف مزاحمتی فرنٹ کی حالیہ کامیابیوں کی اھمیت پر تبصرہ کرتے ھوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو یقین ہے کہ شام اپنی سرزمین کو دھشتگرد عناصر سے پاک و صاف کرے گا۔
اس موقع پر شامی صدر نے کھا کہ دھشتگرد شامی علاقے ادلب میں نھتے شھریوں کو اغوا کر کے ان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
بشار اسد نے کھا کہ شامی حکومت ھرگز دھشتگردوں کو اجازت نھیں دے گی کہ وہ دھشتگردی کے سلسلے کو جاری رکھیں اور شامی عوام کی سلامتی اور امن خطرے میں پڑ جائے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسپیکر ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کی قیادت میں اتوار کو شام کے دورے پر دمشق پھنچے جس کے بعد وہ بیروت جائیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh