www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

679873
امریکا میں کورونا وائرس کی تباھکاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ھر روز کئی ھزار نئے کیسز رکارڈ کئے جا رھے ہیں جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ حکومت اس وائرس کو مھار کرنے میں مکمل طور پر ناکام رھی ہے۔
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے بدستور بڑی تیزی سے بڑھ رھے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 987 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس طرح اس ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 26 ھزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار امریکہ میں کورونا سے متاثر ھونے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ سے زائد بتا رھے ہیں۔
امریکی حکومت نے دیگر ممالک کی بنسبت بھت دیر سے کورونا ٹسٹنگ کا آغاز کیا ہے اور اس وقت کورونا بیماروں میں اچانک اضافے کے بعد امریکہ کے طبی مراکز کورونا ٹسٹ کٹس کی قلت سے روبرو ہیں۔
امریکا میں کورونا کے بے قابو ھونے کے بعد سبھی ریاستوں میں، ھنگامی حالت کے اعلان کے بعد انتھائی المناک صورتحال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اس وقت امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں میں کورونا وائرس سرایت کر چکا ہے اور اس وبا کے متاثرین اور ھلاک ھونے والوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اس کے علاوہ کورونا سے اموات میں وحشتناک اضافے نے مرنے والوں کی تدفین کے حوالے سے بھی بحرانی صورتحال پیدا کر دی ہے اور مقامی انتظامیہ اور حکام جنازوں کو اجتماعی قبروں میں دفن کرنے پر مجبور ھو گئے ہیں۔
واضح رھے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ھونے والے حالات کے پیش نظر اقتصادی ماھرین نے یہ خدشہ ظاھر کیا ہے کہ آئندہ مئی کے اختتام تک امریکہ میں کم از کم دو کروڑ لوگوں کو اپنے روزگار سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے اور اس طرح امریکہ میں بے روزگاری کی شرح ۱۵ فیصد تک پھنچ جائے گی۔

Add comment


Security code
Refresh