
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے تمام ھمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے انزلی نیول بیس کے دورے اور مختلف فلیٹ کے معائنے کے موقع پر کیا۔
ریئر ایڈمرل خانزادی نے کیسپیئن سی کو امن و دوستی کا سمندر قرار دیتے ھوئے کھا کہ ایرانی بحریہ ھمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ اپنے عسکری تجربات اور فنی معلومات کے تبادلے کے لیے آمادہ ہے۔
ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے انزلی نیول بیس میں قائم شھید تمجیدی نیول انڈسٹری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے زیر تعمیر منصوبوں کے علاوہ دماوند دو نامی تباہ کن بحری جھاز کی اوور ھالنگ کا بھی قریب سے مشاھدہ کیا۔
ایرانی بحریہ ھمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ تجربات کے تبادلے کو تیار
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 276

