
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کی دھشتگردی کی تنظیم سینٹکام کے اس دعوے پر کہ ایران کی جنگی کشتیاں خلیج فارس میں موجود امریکہ کے جنگی بحری جھازوں سے قریب ھوئی ہیں رد عمل دکھاتے ھوئے اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں جسے دو سال قبل تحریر کیا تھا سالانہ یاد آوری کی عبارت کا اس میں اضافہ کیا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس موقع پر ٹوئیٹر پیج میں لکھا تھا کہ امریکی بحریہ کے اھلکار ایران کے پانیوں میں اپنے راستے کو ڈھونڈ نھیں سکتے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امریکی فوج کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ھوئے کھا کہ شاید انھیں معلوم نہ ھو کہ امریکہ کے معرض وجود میں آنے سے قبل یعنی دو ھزار سال سے خلیج فارس کا یھی نام تھا اور شاید وہ خلیج فارس کا نام نھیں جانتے یا پھر شاید انھیں معلوم نھیں کہ اپنے گھر سے 7 ھزار میل (تقریبا ساڑھے 11 ھزار کلومیٹر) دور ایران کے اطراف میں کیا کرنے آئے ہیں.
واضح رھے کہ امریکی سینٹکام نے ایک بیان جاری کر کے یہ دعوی کیا کہ بدھ کے روز ایران کی گیارہ جنگی کشتیاں امریکہ کے چھے جنگی بیڑوں سے قریب ھوئیں۔
جواد ظریف نے دیا امریکی سینٹکام کا جواب
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 250

