
ھندوستانی بحریہ کے 21 اھلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ھوئی ہے ۔
ھندوستانی میڈیا نے بحریہ کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کھا کہ بحریہ کے 20 اھلکاروں میں اس خطرناک وائرس کا انفیکشن پایا گیا ہے اور یہ تمام اھلکار ممبئی میں واقع بحریہ کے ایک رھائشی کمپلیکس آئی ان اس میں رہ رھے تھے۔ ان سبھی افراد کو قرنطینہ کر کے ان کا علاج کیا جا رھا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ان تمام کو یہ انفیکشن بحریہ کے ایک اھلکار کے رابطے میں آنے سے ھوا ۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بحریہ میں کورونا وائرس انفیکشن کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نرونے نے جمعہ کے روز ھی بتایا تھا کہ فوج کے آٹھ فوجی اس وائرس سے متاثر ہیں ۔
ھندوستان میں 14378 افراد کورونا میں مبتلا ھوئے جبکہ 480 افراد ھلاک اور 1992 افراد صحت یاب ھونے کے بعد ھسپتالوں سے اپنے گھروں کو چلے گئے۔
ھندوستانی بحریہ کے 21 اھلکار کورونا میں مبتلا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 255

