
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کھا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے متعدد حملوں کو پسپا کردیا گیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کھا ہے کہ یمن کی رضاکار فورس اور فوج نے گائیڈیڈ میزائلوں کے ذریعے مرکزی یمن کے صوبہ مآرب پر جارح سعودی اتحاد کے زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ ملکی افواج نے شمالی یمن میں واقع صوبہ الجوف پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے جس کے بعد جارح سعودی اتحاد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ھوگی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کھا کہ جارح سعودی عرب نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر پینتیس حملے کئے جن میں ستائیس حملے صوبہ مآرب پر اور آٹھ حملے صوبہ الجوف پر کئے گئے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد اور اس کے ایجنٹوں نے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے گذشتہ ھفتے جمعرات کو یمن میں جنگ بندی کے اعلان کی خبر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ یہ جنگ بندی دو ھفتے تک جاری رھے گی اور اس کے بعد بھی اس کی مدت بڑھائی جا سکتی ہے لیکن جنگ بندی کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد سے ھی اس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ھوئے یمن کے مظلوم شھریوں پر بمباری شروع کر دی۔
یمنی مبصرین اور رھنما ، جارح سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو تجدید قوا کے لئے وقت حاصل کرنے کی ایک ٹیکٹک سے تعبیر کرتے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک امریکہ کی حمایت و مدد کے زیر سایہ مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رھے ہیں۔ اس عرصے میں سولہ ھزار سے زیادہ یمنی شھری شھید جبکہ دسیوں لاکھ زخمی اور در بدر ھو چکے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نھیں کر سکا -سعودی عرب کے مسلسل حملوں اور محاصرے کے باعث غریب عرب ملک یمن کو دواؤں اورغذاؤں کی شدید قلت لاحق ھو گئی ہے۔
سعودی حملوں اور یمنی مزاحمت کا سلسلہ جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 288

