www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

266215
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراھم کرنے پر دنیا کو متنبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق غلط اطلاعات فراھم اور نشر کرنے پر متنبہ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و وحدت کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا پر صحت و تندرستی کے حوالے سے غلط انفارمیشن شیئر کئے جانے پر بھی تشویش ظاھر کرتے ھوئے کھا کہ دنیا کو کورونا کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ھو جانا چائے۔
انتونیو گوتریس نے انتباہ ایسے میں دیا ہے کہ جب امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی حمایت کا الزام عائد کرتے ھوئے اس کی فنڈنگ روک دی۔
ٹرمپ نے بارھا یہ دعوی کیا کہ کورونا وائرس سے متعلق چین نے شفافیت کا مظاھرہ نھیں کیا اور عالمی ادارہ صحت نے بھی چین کا ساتھ دیا۔
کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں ٹرمپ حکومت کی کمزوری، ناتوانی اور ناکامی پر کڑی نکتہ چینی کی جا رھی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh