
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب اور الجوف میں سعودی جنگی اتحاد کی پیشقدمی ناکام دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ھوئے بتایا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں نے صوبہ مآرب کے محرز سیکٹر اور صوبہ الجوف میں خب الشعف سیکٹر کی جانب سے پیشقدمی کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا ہے۔
یحی السریع کا کھنا تھا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جنگی اتحاد میں شامل کرائے کے فوجیوں پر شدید جوابی حملے کیے اور ان کی متعدد بکتر بند گاڑیوں اور ٹرکوں کو تباہ کردیا۔
انھوں نے بتایا کہ اس دوران ھونے والی شدید جھڑپوں میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور سعودی اتحاد میں شامل درجنوں کرائے کے فوجی ھلاک اور زخمی ھو گئے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز صوبہ مآرب، جوف اور صعدہ سمیت متعدد علاقوں کو تیس سے زائد بار وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔
یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی پر اتفاق رائے کا اعلان کرتے ھوئے دعوی کیا تھا کہ دو ھفتے کی جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے۔
تاھم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نھیں اور اس کے اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ھی یمن کے رھائشی علاقوں اور شھری اھداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کے حامی مسلح جتھوں نے متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کو جزیرہ سُقُطری کے بین الاقوامی ھوائی اڈے سے پیچھے دھکیل کر اس پر قبضہ کرلیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے حامی مسلح گروھوں نے باغی یمنی فوجیوں کی مدد سے جزیرہ سُقُطری کے بین الاقوامی ھوائی اڈے پر قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سعودی عرب کے حمایت یافتہ مسلح جتھوں سے ان کی لڑائی کافی دیر تک جاری رھی ۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اگرچہ یمن کے خلاف قائم جنگی اتحاد کے اھم رکن شمار ھوتے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران یمن کی تباھی میں مشترکہ طور سے حصہ لیتے رھے ہیں تاھم پچھلے چند ماہ سے ریاض اور ابوظھبی کے درمیان جنگ یمن کے حوالے سے شدید اختلافات دکھائی دے رھے ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک نے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جنگ مسلط کرنے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی اور عرب ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔
پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے دسیوں ھزار یمنی شھری شھید و زخمی ھو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ھونا پڑا ہے۔
یمنی فوج نے سعودی جنگی اتحاد کی پیشقدمی ناکام بنا دی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 256

