
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ھندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا اور ھلاک ھونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ھو رھا ہے۔
ھندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ھندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1553 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ھی متاثرین کی تعداد 17 ھزار سےتجاوز کر گئی اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 36 افراد کے ھلاک ھونے سے ھلاکتوں کی تعداد 543 ھو گئی ہے ۔
ھندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی 17265 کیسز کی تصدیق ھوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ کورونا سے متاثر افراد کے صحت یاب ھونے کی رفتار بھی تیز ھوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 316 افراد کے صحت یاب ھونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2547 تک پھنچ گئی ہے ۔
کورونا وائرس کا قھراس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مھاراشٹر ھوا ہے جھاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ درج کیا گیا اور متاثرین کی مجموعی تعداد چار ھزار سے تجاوز کر کے 4203 ھو گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 12 افراد کی ھلاکت کے بعد اس وبا سے ھلاک ھونے والوں کی تعداد بڑھ کر 223 ھو گئی ہے ۔
اُدھر پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 8 ھزار 519 ھوچکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 176 ھو گئی۔ ملک میں 6 ھزار 413 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے47 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک ھزار 930 مریض اس بیماری سے صحت یاب ھو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 3 ھزار 822 ہے جبکہ اس سے ھلاکتیں 42 ھو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 2 ھزار 537 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 56 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ھزار 235 ھو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 67 ھو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 432 مریض اب تک رپورٹ ھوئے ہیں جھاں 5 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 263 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ھوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 181 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 3 افراد اس وباء سے جان کی بازی ھارچکے ہیں۔
ھندوستان اورپاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 271

