www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801770
رھبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدردانی کی ہے ۔
سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق رھبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر محمد شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کو ٹیلیفون کرکے سپاہ کے یوم تاسیس کی مناسبت سے رھبرانقلاب اسلامی کی طرف سے سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اھلخانہ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ھوئے ان کی قدردانی کی۔
جنرل محمد شیرازی کا کھنا تھا کہ رھبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظھار کرتے ھوئے سپاہ کی کوششوں کی قدردانی کی۔
واضح رھے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل 2 اپریل 1979 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کے فرمان پر ھوئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایران نے پہلا ملٹری سیٹلائٹ "نور" لانچ کیا جو ایران کی ایک بھت بڑی کامیابی اور ایک نئی پیشرفت ہے۔

Add comment


Security code
Refresh