www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

785571
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 8 سکیورٹی اھلکار ھلاک ھو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے زیرانتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کرالہ گنڈ ھندواڑہ میں پیر کی شام مسلح افراد کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اھلکار ھلاک ھوئے۔
جائے وقوعہ پر سے ایک معذور کمسن لڑکے کی لاش بھی برآمد ھوئی ہے۔
سری نگر میں مقیم سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کا کھنا ہے کہ مسلح افراد نے کرالہ گنڈ ھندواڑہ میں سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سکیورٹی اھلکار جاں بحق ھوئے۔
ذرائع کا کھنا ہے کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔
واضح رھے کہ کپواڑہ ضلع کے ھندواڑہ میں ھفتہ کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ھونے والی جھڑپ میں دو فوجی آفیسروں سمیت 5 فوجی اھلکار ھلاک ھوئے تھے اس جھڑپ میں 2 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

Add comment


Security code
Refresh