www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

404983
امریکہ کی جانب سے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں پر پابندیوں کے اعلان کے بعد، ایٹمی توانائی کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ قوم کو ایٹمی صنعت کے حوالے سے جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔
ایٹمی توانائی کے قومی ادارے نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پابندیوں کی امریکی فھرست میں مزید دو ایٹمی سائنسدانوں کے نام کا اضافہ ایران کی سربلندی کے لیے کام کرنے والے قابل فخر مجاھدین کے خلاف واشنگٹن کی مخاصمانہ اور احمقانہ پالیسیوں کے تسلسل کی نشاندھی کرتا ہے۔
ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے اسلامی نظام کے اعلی اھداف کی تکمیل کے لیے سرگرم اس قوم کے سپوتوں کے عزم و ارادے میں ذرہ برابر بھی خلل واقع نھیں ھوگا۔
ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ٹوئٹ میں آیا ہے کہ ھم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ھوئے ایران اسلامی کے بدخواھوں کو بتا دینا چاھتے ہیں کہ ملت ایران کے خلاف عالمی قوانین اور اصولوں کے منافی اقدامات سے اس قوم کے حوصلے مزید بلند ھوں گے اور عالمی سطح پر ایران کے دشمنوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کی صبح اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام سے وابستہ مزید دو سائنسدانوں پر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh